BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران ’ایران، پاکستان گیس پائپ لائن‘ منصوبے کا تذکرہ کیوں نہیں ہوا؟
صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان کے توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے اہم سمجھے جانے والے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے مستقبل سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے مگر ایرانی صدر کی جانب سے کی جانے والے اہم ملاقاتوں کے بعد ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس اور سرکاری پریس ریلیز میں اس اہم منصوبے کا تذکرہ غائب رہا۔ اس کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟
جمیلہ علم الہدیٰ: مشکل وقت میں شوہر کے ہمراہ ’گھریلو اخراجات اٹھانے والی‘ ایرانی صدر کی اہلیہ کون ہیں؟
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اس وقت کراچی میں موجود ہیں تاہم اس دورے کے دوران جہاں ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات پر بات ہو رہی ہے وہیں ایرانی صدر کی اہلیہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے اور گرفتاریاں: مگر بات یہاں تک کیسے پہنچی؟
امریکہ کی ایلیٹ یونیورسٹیوں میں غزہ کی جنگ پر مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
’مایوس‘ والدہ کی چیٹ روم میں اپیل جس نے اُن کی پانچ سالہ بیٹی کی جان بچائی
گُردوں کے عطیہ دہندگان کی کمی کی وجہ سے دُنیا بھر میں ہی بہت سے لوگ زندگی اور موت سے ایک نہ ختم ہونے والی جنگ لڑ رہے ہیں ایسے ہی لوگوں میں سے ایک برطانیہ کی ڈیسٹنی بھی تھیں کہ جنھوں نے سب سے زیادہ دن اور وقت ہسپتال میں رہنے کا ریکارڈ بنایا۔
اپنی ماں کا قاتل رحمان ڈکیت، جس نے بھتے اور منشیات سے کمائی دولت سے ایران تک میں جائیدادیں خریدیں
یہ ایسے کردار کی کہانی ہے جس نے آنکھ تو شہر کے پسماندہ علاقے میں کھولی مگر لیاری گینگ وار کے اس ’کرائم لارڈ‘ کی پہنچ پولیس اور فوج کے خفیہ اداروں کے اعلیٰ افسران تک ہی نہیں بلکہ ملک کے صدر تک بھی رہی۔
موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے والی خاتون کی شناخت ہو گئی ہے: راولپنڈی پولیس
’ہٹو سامنے سے۔۔۔ ہٹو!‘ یہ وہ الفاظ تھے جو ایک نامعلوم خاتون ڈرائیور نے کہے جس کے بعد انھوں نے موٹروے پولیس کے اہلکار پر بظاہر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی۔ اس واقعے کی ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ایرانی حملے میں اسرائیلی فضائی اڈے نواتیم کے کئی مقامات کو نقصان پہنچا: بی بی سی کی تحقیق
بی بی سی کی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ 13 اپریل کو ایران کے حملے میں اسرائیل کے نواتیم فضائی اڈے کے کئی مقامات کو کافی نقصان پہنچا۔ اسرائیل دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے کامیابی سے ایران کے میزائلوں کو روکا مگر تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ایران کے کئی میزائل اسرائیل کے جدید فضائی دفاعی نظام سے گزرنے میں کامیاب ہوئے۔
لائیو, اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے نہ تو کسی نے ڈیل کی بات کی اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی پیغام موصول ہوا: عمران خان
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے نہ تو اُن سے کسی نے ڈیل کی بات کی اور نہ ہی اس ضمن میں انھیں کوئی پیغام موصول ہوا۔ دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں حکومتی اداروں کی مداخلت کے الزام کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے۔
گردوں کی آٹھ عام بیماریوں کی علامات کیا ہوتی ہیں؟
جب بھی گردوں کا معمول کا کام تعطل کا شکار ہوتا ہے تو اس کی وجہ کوئی نہ کوئی بیماری ہوتی ہے اور ایسے میں ایک بڑا خطرہ یہ ہوتا ہے کہ یہ بیماری ابتدائی مراحل میں سامنے نہیں آتی بلکہ چند علامات تو مکمل طور پر ظاہر بھی نہیں ہوتیں۔