رسائی میں مدد

ایسے افراد کے لیے کہ جو کسی معذوری کا شکار ہیں، انٹرنیٹ ایک بہت بڑی سہولت ثابت ہو سکتا ہے اور یہ انہیں معاشرے اور خود بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو ایسے تمام افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ موزوں بنائیں۔ اس سلسلے میں ہم جو سہولتیں فراہم کرتے ہیں ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

’سیمینٹک مارک اپ‘ : سنہ دو ہزار آٹھ کے آخر سے ہم نے اپنے صفحات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دینا شروع کر دیا ہے، تاکہ خاص سیاق و سباق کے حوالے سے ہماری خبروں تک رسائی سرچ اِنجنز کے ذریعے بھی ممکن ہو سکے۔

آر ایس ایس اور ایٹم فیڈز : ہم نے آپ کے لیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے صفحہ اول اور ہمارے دیگر موضوعات کے حوالے سے آر ایس ایس فیڈ اور ایٹم فیڈ کا بندوبست بھی کر دیا ہے۔