BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے سامان فراہم کرنے کے الزام میں تین چینی اور ایک بیلا روسی کمپنی پر پابندیاں عائد کر دیں
امریکہ نے چین کی تین اور بیلا روس کی ایک کمپنی پر پاکستان کے میزائل پروگرام کی تیاری اور ترسیل میں تعاون کرنے کے الزام میں پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ ترجمان متھیو ملر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ان چار کمپنیوں کو نامزد کر رہا ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل میں ملوث رہے۔
کینیڈا میں چار سو کلو سونے اور لاکھوں ڈالرز کی چوری کے کیس میں گرفتاریاں: ’منظم گروہ نے یہ سب نیٹ فلکس سیریز سٹائل میں کیا‘
400 کلو سونے کی وہ چوری کے جس کے لیے چوروں نے ٹرک کا استعمال کیا، اب ایک سال کے بعد اس گروہ کا ایک فرد کیسے پولیس کے ہتھے چڑھا؟
انڈیا میں سول سروس کے امتحان میں کامیابی پانے والے مسلمان طلبہ: ’سخت محنت کا کوئی نعم البدل نہیں‘
انڈیا کی سول سروسز کے اس سال کے امتحان میں مسلمانوں کے انتخاب کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن ملک کے ریڑھ کی ہڈی کہے جانے والے اس سرکاری سروس میں کمیونٹی کی نمائندگی بدستور کم ہے۔
ایرانی جوہری تنصیب اور ڈرون و بیلسٹک میزائل تیار کرنے والی فیکٹریوں کے مرکز اصفہان کی سٹریٹیجک اہمیت کیا ہے؟
اگر جمعہ کو کیا گیا حملہ اسرائیل کی جانب سے تھا تو ایسا لگتا ہے کہ بنیامن نتن یاہو کی حکومت ایران کو پیغام دے رہی ہے کہ وہ اصفہان میں اِس نوعیت کے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم اس مرحلے پر جانتے بوجھتے وہ ایسا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ یہ شہر ایران کے لیے اتنی اہمیت کا حامل کیوں ہے؟
کراچی میں جاپانی شہریوں پر حملہ کیسے ناکام ہوا؟
’سلور رنگ کی ہائی لیکس وین جیسے سپیڈ بریکر پر رُکی تو دھماکہ ہوا۔۔۔‘ یہ کہنا ہے محمد حارث کا جو ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ ہیں۔ وہ ان جاپانی شہریوں کی حفاظت پر مامور تھے جن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق جمعے کی صبح خودکش بم حملہ کیا گیا۔
غزہ کی وہ تصویر جسے ’ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ملا: ’اس لمحے میں غزہ کے درد کی داستان موجود ہے‘
جمعرات کے دن ورلڈ پریس فوٹو آرگنائزیشن نے 130 ممالک کے تقریبا چار ہزار فوٹوگرافرز کی 61 ہزار تصاویر میں سے اس تصویر کو اعزاز کے لیے چنا تھا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ’مقتولہ خاتون کا ریپ ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،‘ پولیس
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ پولیس سے وقوعہ چھپایا گیا تھا تاہم واقعے کی اطلاع ملتی ہی پولیس نے اپنی مدعیت میں اس لیے مقدمہ درج کیا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہو سکیں اور ملزمان کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہ مل سکے۔
اسرائیل کے ایران پر ’جوابی حملے‘ سے جڑے چند اہم سوالوں کے جواب
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جمعے کی رات ایران پر میزائل داغے جو دونوں ممالک کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے بعد جوابی حملہ معلوم ہوتا ہے۔
کیا میدہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟
نان، بن، کیک، بسکٹ وغیرہ کی تیاری میں میدہ شامل ہوتا ہے اور یہ اپنی سفید رنگت اور کرکرا ہونے کی وجہ سے ہماری روز مرہ غذا کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔