BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
روس نے کیسے امریکی اور یورپی ساختہ پُرزوں سے بنے میزائل یوکرین پر برسائے؟
یوکرین میں رواں برس روس کی جانب سے فائر کیے گئے ایک راکٹ نے پوری دنیا میں دفاعی امور پر نظر رکھنے والے افراد کو چونکا دیا ہے کیونکہ تحقیق کے بعد یہ معلوم ہوا کہ یہ نہ صرف شمالی کوریا میں تیار ہوئے ہیں بلکہ ان کے پرزے امریکہ اور یورپ میں تیار کیے گئے تھے۔
’باہر کے شور کی پرواہ نہیں تو جواب کیوں دیا؟‘ گاوسکر کی وراٹ کوہلی پر تنقید مگر وسیم اکرم کا دفاع
کوہلی گذشتہ ایک دہائی سے انڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز سکور کر رہے ہیں اور وہ ہر فامیٹ میں اپنا ہنر دکھا رہے ہیں لیکن گذشتہ چند برسوں سے انڈیا میں کرکٹ سٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کا رشتہ بہت سہل نہیں رہا ہے۔
گھر کی چھت پر سولر پینلز کی تنصیب سے بجلی کا بل ’زیرو‘ کرنے کا طریقہ کیا ہے
سب سے پہلے سولر کے نظام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو صرف یہ تخمینہ لگانا ہے کہ آپ کے گھر کا بجلی کا لوڈ کتنا ہے۔ پھر اس لوڈ کو مینیج کرنا ہے۔
لائیو, پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں: سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری
پاکستان، سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی اسلام آباد میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں سعودی وفد کی سربراہی کرنے والے سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے تقریب میں کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔‘
غزہ کراسنگ پر حماس کے میزائل حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک، اسرائیل میں الجزیرہ نیٹ ورک کی نشریات بند
حماس کی جانب سے غزہ پٹی کے اندر سے راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل نے کریم شالوم کراسنگ کو بند کر دیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکومت نے الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کو حماس کا ’ماؤتھ پیس‘ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں اس کی نشریات بند کردی ہیں۔
امت شاہ: خاموش، با رعب اور دانشمند سیاستدان جنھیں مودی کے عروج کا اصل منصوبہ ساز کہا جاتا ہے
امت بھائی کے نام سے مشہور ایک سخت گیر ہندو قوم پرست امت شاہ نے بی جے پی کے لیے متعدد انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے پاس وزیر اعظم کی سٹار پاور کی کمی ہے اور وہ سماجی طور پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں۔ لیکن وہ ایک بہترین آرگنائزر اور انتخابی مہم کے منصوبہ ساز ہیں۔
’بھاری معاوضہ اور شہریت کا لالچ‘: انڈیا کے بعد کیوبا کے شہریوں کی بھی ’روسی فوج میں بھرتیاں‘
ستمبر اور اکتوبر 2023 میں روسی فوج میں مبینہ طور پر شمولیت اختیار کرنے والے 200 سے زائد کیوبا کے شہریوں کے پاسپورٹ کی تفصیلات یوکرین کے حامی پلیٹ فارم انفارمیشن نیپالم نے آن لائن لیک کی تھیں۔
’نوکری چاہیے تو گائے کی آواز نکالو‘: وہ عجیب و غریب انٹرویوز جن میں امیدواروں سے ’کہنیوں کے بل چلنے‘ کا کہا گیا
انٹرویو کے دوران عجیب و غریب رویوں کا سامنا کرنے والی لائی تنہا نہیں ہیں۔ بھرتیوں سے متعلق ایک ایجنسی ہیز کا کہنا ہے کہ نئی نوکری کے حصول کے لیے آنے والے تقریباً نصف لوگوں کا تجربہ انٹرویو کے حوالے سے برا ہی ہوتا ہے۔
ہیرا منڈی: سنجے لیلا بھنسالی کی نئی سیریز پر اہل لاہور کو اتنا غصہ کیوں ہے؟
عالی شان محلوں، بیش قیمت فانوسوں سے بھرے دلکش سیٹ، سونے، چاندی اور نوادرات سے لدی بیش قیمت لباسوں میں ملبوس ہیروئنز اور بے مثال کیمرہ ورک اور منیشا کوئرالا کے شاندار اداکاری کے باوجود یہ سیریز 1940 کے لاہور کی ہیرا منڈی کی درست شبیہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔