BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹسز جاری: ’بادی النظر میں توہین عدالت ہوئی ہے‘، سپریم کورٹ
توہین عدالت سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے پیمرا سے پریس کانفرنس کی ویڈیو ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کی ہے۔
عمر بن اومران: وہ شخص جو گمشدگی کے 26 سال بعد ہمسائے کے تہہ خانے سے زندہ ملا
عمر نے حکام کو بتایا کہ قید کے دوران انھوں نے متعدد بار اپنے اہلخانہ کو دیکھا تھا لیکن وہ مدد کے لیے ان کو آواز نہیں دے سکتے تھے کیوں کہ ان کو قید کرنے والے نے انھیں اس بات پر قائل کر رکھا تھا کہ ان پر جادو ہو چکا ہے۔
امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ کا نیا محاذ: چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد ٹیکس کیوں لگا؟
امریکی حکام کا موقف ہے کہ یہ اقدامات ایسی چینی تجارتی روایات کا جواب ہیں جو امریکہ کے لیے نقصان دہ ہیں جیسا کہ چین میں کام کرنے والی مغربی کمپنیوں کو معلومات دینے پر مجبور کرنا۔
آئی پی ایل کا فیصلہ کن مرحلہ چھوڑ کر پاکستان کے خلاف سیریز کو ترجیح دینے پر انڈیا میں انگلش کھلاڑیوں پر تنقید
آئی پی ایل کی مختلف فرنچائز سے منسلک انگلش ٹیم کے کھلاڑی پلے آف راؤنڈ سے پہلے ہی ٹونامنٹ چھوڑ کر واپس جا رہے ہیں اور اس پر انڈین شائقین میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
چین سرحدی تنازعات کے باوجود امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر انڈیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار کیسے بنا؟
انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انڈیا اور چین کے تجارتی تعلقات پر سوال اٹھایا ہے کہ انڈیا چین سے اتنی زیادہ خریداری کیوں کرتا ہے۔ کولکتہ میں ایک تقریب کے دوران انڈین وزیر خارجہ نے تاجروں کو پیغام دیا کہ ’اس بارے میں سوچیں کہ کیا یہ ملک کے مستقبل کے لیے صحیح ہے؟‘
مصر کے ساتھ 40 سال پرانا امن معاہدہ کیسے رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی سے متاثر ہوا
اسرائیل اور مصر کے درمیان امن معاہدے کو مشرق وسطیٰ کا سب سے اہم معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے اس پر دستخط کرنے والوں کو امن کا نوبیل انعام دیا گیا جبکہ ان میں سے ایک کو اس کی قیمت اپنی جان دے کر ادا کرنی پڑی۔
فیصل واوڈا کی گفتگو پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس: ’عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان محاذ آرائی ملک کے لیے نقصان دہ ہے‘
سینیٹر فیصل وواڈا نے پریس کانفرس کے دوران نہ صرف ملک کی عدلیہ پر تنقید کی بلکہ ججز کا نام لے کر ان کو براہ راست نشانہ بنایا جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے ایک سابق جج کا کہنا ہے کہ ملک میں بدقسمتی سے ادارے ’اپنی آئینی حدود میں نہیں رہتے۔‘
فینٹینل: منشیات کی دنیا میں ’وائٹ‘ کہلائی جانے والی درد کش دوا پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی پہنچ سے دور کیوں؟
یہ دوا یوں تو شدید درد اور تکلیف میں مبتلا مریضوں خاص کر کینسر کے مریضوں اور سرجری کروانے والوں کے لیے درد کش دوا ہے لیکن گذشتہ ایک دہائی کے دوران فینٹینل کی پیداوار میں آسانی کے باعث اب یہ اتنا مہلک ڈرگ بن چکا ہے کہ امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق گذشتہ برس فینٹینل اوورڈوز کے باعث ملک میں کم سے کم ایک لاکھ 12 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی: تین گھنٹے سماعت میں ایک لفظ بولنے کی نوبت نہ آئی
عمران خان جب ویڈیو لنک پر نمودار ہوئے تو کمرہ عدالت میں موجود تحریک انصاف کارکنان، بالخصوص خواتین، کے جذبات دیدنی تھے۔ چند خواتین کی آنکھوں میں آنسو بھی نظر آئے جنھیں وہ چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ تحریک انصاف کارکنان ٹی وی سکرین کی جانب ایسے ہاتھ ہلا رہے تھے جیسے انھیں یقین ہو کہ عمران خان انھیں دیکھ رہے ہیں۔